مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے سلطنتِ عمان سے درخواست کی ہے کہ وہ تحریکِ انصار اللہ اور یمنی مسلح افواج کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے میں مدد کرے۔
المیادین کے مطابق، ایک اعلیٰ عہدیدار نے اس نیٹ ورک کو بتایا کہ ریاض نے مسقط سے کہا ہے کہ وہ یمن کی تحریک انصار اللہ سے دو ہفتے کی جنگ بندی پر رضامندی کے لیے کہے، تاکہ انسانی بحران کے حل پر بات چیت کا امکان پیدا ہو سکے۔
مذکورہ عہدیدار نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی کے دوران یمن کی انسانی صورتحال سے متعلق ایک معاہدے کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تحریکِ انصار اللہ اور یمنی مسلح افواج کے عہدیدار ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ یمن کے بحران کو صرف انسانی مطالبات تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ صنعا کے تمام مطالبات پورے کیے جانے چاہئیں۔
آپ کا تبصرہ